سعودی،29اگسٹ(ایجنسی) چینی حکومت کی دعوت پر سعودی عرب کے نائب ولی عہد، نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان پیر کے روز عوامی جمہوریہ چین پہنچ گئے۔
start;">دارلحکومت بیجنگ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سعودی نائب ولی عہد کا استقبال چینی نائب وزیر خارجہ وان چو اور سعودی عرب میں چین کے سفیر، چینی حکام اور بیجنگ میں سعودی سفارتخانے کے ارکان نے کیا۔ شاہی مہمان چین میں گروپ ٹوئنٹی کے اجلاس میں شرکت کے علاوہ چینی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ دورے کے اختتام پر شہزادہ محمد بن سلمان جاپان جائیں گے۔